مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت نہ ملی تو یورپ اور ترکی کے راستے الگ ہوجائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اردوغان نے عدالت اور توسعہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہفتہ وار عمومی گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لئے آج تک جن ابواب کو آپ نے ہمارے لئے نہیں کھولااب ا نہیں کھولنے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ اگر آپ انہیں کھولتے ہیں تو بہت اچھا ، ورنہ ترک اور یورپ کے راستے الگ الگ ہوجائیں گے۔
اردوغان نے کہا کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لئے ترکی سے آج تک جو کچھ ہو سکا ہے اس نے کیا ہے اب آپ کی باری ہے۔ ادھر یورپی یونین کے بعض ممالک کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ترکی میں یورپی یونین کی رکنیت کے شرائط موجود نہیں ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت نہ ملی تو یورپ اور ترکی کے راستے الگ ہوجائیں گے۔
News ID 1872269
آپ کا تبصرہ